مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
سوشل میڈیا پر لوگ ویوز کیلئے اپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں: فہد مصطفیٰ

کراچی: معروف پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں تاکہ ویوز اور کلک حاصل کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر محنت اور مشقت کے گھر میں کھانا پکا کر اور کچن کے کام نمٹا کر لوگوں میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فہد مصطفیٰ کیساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے: ندا یاسر کا انکشاف
فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور وہ ویوز کیلئے اپنے ماں باپ کی قبروں پر جاکر ویڈیو بناتے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ وہ کبھی بھی اس طرح سے مشہور ہونا پسند نہیں کریں گے، وہ صرف کہانی سنا سکتے ہیں اور وہ شہرت کیلئے اپنی فیملی کو نہیں بیچ سکتے۔