مقبول خبریں
کراچی والے ہوجائیں تیار، حکومت کا صارفین پر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد: کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا معاملہ وفاقی کابینہ میں کل پیش کیا جائے گا، بجلی 1.72 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگا، وفاقی کابینہ میں ای سی سی کا فیصلہ منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری تا مارچ 2023 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں اضافہ، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ذرائع کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 3 ماہ میں کی جائیں گی، وصولیاں دسمبر 2023، جنوری اور فروری 2024 میں کی جائیں گی۔