جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لوگ پاکستانی بولنگ اٹیک کی بات کرتے ہیں لیکن یہ بھارت کا اٹیک ہے: سنیل گواسکر

سنیل

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا سری لنکا کے خلاف جیت پر کہنا ہے کہ لوگ کئی مرتبہ پاکستان کے بولنگ اٹیک کی بات کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یہ بھارت کا اٹیک ہے ۔

ایشیاکپ کے فائنل میں صرف 12 رنز پر سری لنکا کے ابتدائی 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے جب کہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی تھی، محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر نے کہا کہ مجھے یاد نہیں پڑتا کہ ہم نے ایسی پرفارمنس کب دیکھی ہو لیکن آپ کو بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ یہ بھارت کے پاس موجود نیا بولنگ اٹیک ہے، سراج ایک ایسا بولر ہے جو میدان میں ہمیشہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتا ہے جس کیلئے سراج تعریف کے مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل: بھارت نے آٹھویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کئی مرتبہ پاکستان کے بولنگ اٹیک کی بات کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یہ بھارت کا اٹیک ہے، جسپریت بمراہ اگرچہ واپسی پر زیادہ وکٹ نہ لے پائے لیکن انہوں نے بیٹسمینوں پر اپنا دباؤ برقرا رکھا۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ یہ مت بھولیے گا بھارتی ٹیم کے پاس اب بھی محمد شامی جیسا کوئی ہے جو بھارت کی پلیئنگ الیون میں شامل ہے، بتانا صرف یہ ہے بولنگ لائن میں بھارت کے پاس بھی ریزروز کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں