بدھ، 4-اکتوبر،2023

پشاور : سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا،8 افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکا ہوا ہے۔

حکام کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 ایف سی اہلکار سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی لگ رہا ہے،واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

یہ پڑھیں : پشاور، خیبر دھماکے کے 3 زخمی صحتیاب ایک کی حالت تشویشناک

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top