جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلہ،5 افغان ڈاکو ہلاک

افغان ڈاکو ہلاک

کراچی : کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے ،جس میں 5ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے،برقت اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی ، پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچوں ڈاکو مارے گئے۔

معروف عثما ن نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو افغانی ہیں،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیااور تمام داخلی وخارجی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں میں سے 3 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، ڈاکوؤں کی شناخت پائندہ خان، عبداللہ اور عمران کے نام سے ہوئی۔

انھوں نے بتایا کہ پائندہ خان اور عبداللہ کا کریمنل ریکارڈ بھی ملا ہے، اپائندہ خان اور عبدللہ کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،تیسرے ڈاکو عمران کا تاحال کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا، ہلاک 2 ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

متعلقہ خبریں