جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ٹیکنالوجی کے بغیر پولیسنگ ناممکن ہے، ہر ہفتے ہم 8 سے 10 ملزمان پکڑتے ہیں: کراچی پولیس چیف

کراچی

کراچی: جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر پولیسنگ ناممکن ہے، ہر ہفتے ہم 8 سے 10 ملزمان پکڑتے ہیں۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت قوم ہم باتیں بڑی کرتے ہیں، ٹیم ورک نہیں کرتے، ٹیم ورک نہ ہونے کی وجہ بڑے منصوبے ناکام ہوتے دیکھے ہیں، آج کل کے دور میں ٹیکنالوجی کے بغیر پولیسنگ ناممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے یہاں دوسرا ٹیسٹ منتقل ہوا : جاوید اوڈھو

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ لندن جیسے چھوٹے شہر میں 6 لاکھ کیمرے لگے ہیں، ہمارے پاس پونے 4 ہزار سرکاری سطح پر کیمرے لگے ہیں، 30 فیصد کمی آجاتی ہے جب کیمرے لگے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تلاش ایپ نے سندھ پولیس کی بڑی مدد کی ہے، 60 لاکھ سے زائد کرمنلز کا ڈیٹا ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے، ہر ہفتے ہم 8 سے 10 ملزمان پکڑتے ہیں۔

متعلقہ خبریں