مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

کوئٹہ: بلوچستان میں پاکستان مسلم لیگ ن، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) میں انتخابی اتحاد کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلد بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان عوامی پارٹی، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن میں اتحاد کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی کا سیاسی اتحاد، ایم کیوایم اور ن لیگ کا عام انتخابات میں ملکر حصہ لینے کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحاد ہونے پر تینوں جماعتیں مل کر بلوچستان میں الیکشن لڑیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے فیصلہ مذاکرات میں ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بی اے پی کے جام کمال ن لیگ کے وزیراعلیٰ بنانے کی شرط پر پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، جبکہ جے یو آئی نے عبدالغفورحیدری کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنانے کی شرط رکھ دی ہے۔