جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے: منظور وسان

وسان

اسلام آباد: منظور وسان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان نے الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ سے ملاقات کی، ملاقات میں عام انتخابات اور حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز پیش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا واویلا بلا جواز ہے، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ اقتدار میں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے: شازیہ مری

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات جنوری کے آخری میں ہفتے ہو سکتے ہیں، انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل مجھے نیند نہیں آتی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔

متعلقہ خبریں