مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
کراچی کے انتخابی نتائج میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی: ناصر حسین شاہ

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے انتخابی نتائج میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کے سپورٹرز کا ہے۔
رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ کا ضلع وسطی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، وزیراعظم بلاول ہوں گے، اب پرچی، بھتہ نہیں چلے گا، محبت کی بات ہوگی۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے انتخابی نتائج میں پیپلزپارٹی سرپرائز دے گی، آج ضلعی وسطی میں جئے بھٹو جئے مہاجر کا نعرہ سننے کو مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو پیپلز پارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئیگی: آصف زرداری
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام زبانوں پر مشتمل گلدستہ جماعت ہے، پیپلز پارٹی تفریق کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، آنے والا وقت پیپلزپارٹی کے سپورٹرز کا ہے۔