اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے باصلاحیت طلبا وطالبات کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم فیز تھری کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی منظور شدہ جامعات اور دیگر اداروں کے طلبا و طالبات کو کمپیوٹرز فراہم کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم فیز تھری کے تحت ایک لاکھ طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ایک لاکھ لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے: وزیراعظم شہباز شریف
ہائر ایجوکیشن کمیشن اس سے قبل اسی طرح کے 2 پراجیکٹس کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔