مقبول خبریں
بین الاقوامی معاہدے کابینہ میں پیش کرنے سے پہلے وزیر اعظم سے پیشگی منظوری لینا ہو گی

اسلام آباد : نگراں وفاقی حکومت نے بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں ۔
جی ٹی وی نیوز نے اہم سرکاری دستاویزات حاصل کر لیں۔
ان فیصلوں میں بین الاقوامی معاہدے کابینہ میں پیش کرنے سے پہلے وزیر اعظم سے پیشگی منظوری لینا ہو گی، تمام وزارتوں اور ڈویژنزکو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ان دستاویزات کے مطابق پاکستان بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کیلئے پہلے مذاکرات شروع کرتا ہے، مفاہمت کی یادداشت ، تعاون کے معاہدے اور بین الاقوامی معاہدوں کوکابینہ میں پیش کیا جاتا ہے۔
لیکن اب معاہدے کابینہ میں پیش کرنے سے پہلے وزیراعظم سے پیشگی منظوری لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ وفاقی کابینہ نے 30 اکتوبر 2023 کے اجلاس میں کیا گیا، تمام وزارتیں اور ڈویژن اس بات کے پابند ہوں گے۔
یہ پڑھیں : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟