جمعرات، 7-دسمبر،2023
جمعرات، 7-دسمبر،2023

سپریم کورٹ کے باہر احتجاج

کراچی سپریم کورٹ کے باہر سرکاری کوارٹرز خالی کروانے کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منچھر جھیل آلودگی، واٹر کمیشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت کریں گے، اس کے علاوہ پارکس پر قبضے، سندھ پولیس میں کرپشن اور لوڈشیڈنگ سے متعلق کیسز کی بھی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی کراچی آمد کے موقع پر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سرکاری کوارٹرز میں رہنے والے افراد گھر خالی کرانے کے نوٹس ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج جسٹس ثاقب نثارکاسیوریج واٹر ٹریٹمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد کیسز کی سماعت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top