پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

لاہور: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی نواز اعوان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

علی نواز اعوان نے لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور صدر علیم خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنے آئندہ سیاسی فیصلے سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: 30 کے قریب سیاسی شخصیات کا ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان

خیال رہے کہ علی نواز اعوان 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

وہ عمران خان کے دور حکومت میں ان کے معاون خصوصی بھی رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top