سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد وہ کئی گھنٹے تک عدالت میں رہے، جہاں انہوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے اور پولیس افسران کو یہ تنبیہ کی تھی اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت سے گھر جانے کیلئے نکلے تاہم انہیں کینال روڈ پر اسلام آبادپولیس اہلکاروں گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔
زرائع اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الہی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور انھیں اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل رہائی کا حکم ملنے کے بعد پرویزالہٰی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جب بھی انکی حکومت آئی ہے انہوں نے مہنگائی ہی کی ہے،اورملک کا بیڑا غرق کرکے یہ لندن بھاگ گئے ہیں،مجھے تواندررکھا ہوا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں،اب تو آئی ایم ایف نے بھی کہہ دیا ہے الیکشن کروائیں۔
یہ پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ : پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی فوری کو رہا کرنے کا حکم