آئی ایس پی آر کے مطابق ولی تنگی کوئٹہ کے قریب14ستمبر کو دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ،سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں میں 3دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے صوبیدار قیصر رحیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، ہوگئے جب کےایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ پڑھیں : پاکستان کو دہشت گردی کا ورثہ امریکاکی وجہ سے ملا:وزیر دفاع خواجہ آصف