پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

فوجی عدالتوں کی بحالی: شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

 

فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے شہدا فورم بلوچستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی گئی۔

یہ پٹیشن شہدا فورم کے پیٹرن ان چیف نوابزادہ جمال رئیسانی کی جانب سے دائر کی گئی، پٹیشن میں شہدا فورم کی جانب سے فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برسوں میں مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بے رحمی سے نشانہ بنایا گیا ہے، پدہشت گردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے ہزاروں جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں کا جانی نقصان ہوا ہے، شہدا اور زخمیوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ پڑھیں : سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس : سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو طلب کر لیا

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے فوجی عدالتوں کو کالعدم کرنے کا فیصلہ آئین اور قانون کیخلاف ہے، فوجی عدالتوں کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ زمینی حقائق اور صورتحال کو مدنظر رکھنے میں ناکام رہا ہے۔

درخواست میں  استدعا کی گئی ہے سپریم کورٹ کے جس معزز 5رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا وہ اپیل میں نہیں بیٹھ سکتا، سپریم کورٹ کا 5

رکنی بینچ بڑے بینچوں کی طرف سے کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی نہیں کر سکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top