پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

ہنگامہ آرائی کیس : مسلم لیگ ن کے پانچ رکن پنجاب اسمبلی کی ضمانتیں منظور

لاہور : رانا مشہود سمیت مسلم لیگ ن کے پانچ رکن پنجاب اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں گئیں۔

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی ایم پی اے رانا مشہود سمیت پانچ ممبران اسمبلی کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد جمیل نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

لیگی ایم پی ایز رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، مرزا جاوید، میاں عبدالروف، رخسانہ کوثر اور محمد جمیل عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس : وزیر اعظم شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی مل گئی

تھانہ قلعہ گجر سنگ پولیس کی جانب سے تفتیش سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کر دی گئی۔ لیگی ایم پی ایز نے مؤقف اختیار کیا کہ اپوزیشن کی آواز دبانے کے لیے مقدمہ درج کیا گیا۔ غلط اقدام پر اسمبلی میں آواز اٹھانا ہمارا حق ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

درخواست کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو مقدمات سے بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔ سیاسی دباؤ ڈالنے کیلئے مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ ہم پر اسمبلی اہلکار کی وردی پھاڑنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے پانچ رکن پنجاب اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top