بدھ، 4-اکتوبر،2023

رونالڈو انسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنیوالے دنیا کے پہلے شخص بن گئے

دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 48 کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے۔

اس فہرست میں تیسرا نمبر امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز کا ہے جن کے ان انسٹاگرام پر 42 کروڑ 70 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ٹاپ 10 فالوورز حاصل کرنے افراد کی فہرست میں سوشل میڈیا اسٹار، بزنس وومن اور ماڈل کائیلی جینر، اداکار ڈوئین جانسن، گلوکارہ آریانا گرانڈے، ماڈل کم کارڈیشیشن وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جانے والا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا اپنا ہی ہے جس کے فالوورز کی تعداد 65 کروڑ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top