مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
روپیہ ستمبر کی بہترین کرنسی بن گیا

پاکستانی روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافے کے بعد ستمبر کے ماہ میں پاکستانی روپیہ دنیا کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی ہے۔
سیکیورٹی ایجنسیوں کی طرف سے غیر قانونی طریقوں سے کرنسی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے پاکستانی روپے کی قدر میں چھ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ستمبر کے ماہ میں دیکھنے میں آیا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافے کے بعد ستمبر کے ماہ میں پاکستانی روپیہ دنیا کی سب سے بہترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گئی ہے۔
اگست میں روپے کو شدید تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، یہاں تک کہ پاکستانی کرنسی کی قدر پانچ ستمبر کو ریکارڈ کمی کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں تین سو سات روپے اور ایک پیسے تک جا پہنچی تھی۔
اس کے اگلے دن سے ہی حکومت کے سخت اقدامات اور سکیورٹی ایجنسیوں کے بلیک مارکیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باعث روپیہ بحالی کی جانب گامزن ہوا۔
جمعرات کو پاکستانی روپیہ انٹربینک میں صفر اعشاریہ تین فیصد کے اضافے کے ساتھ ڈالر کے مقابلے میں 287 روپے اور آٹھ پیسے کی قیمت پر فروخت ہوا۔
وزارت خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا: ’کموڈٹی مارکیٹوں میں غیر قانونی زرمبادلہ کے ڈیلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حکومت کی سخت انتظامی کارروائی شرح مبادلہ کو مستحکم کر رہی ہے، جس سے درآمدی افراط زر کو بحالی کا موقع مل رہا ہے اور اشیا کی قیمتوں میں بھی کمی آرہی ہے۔‘