مقبول خبریں
غزہ پر اسرائیلیوں کی بربریت رکوانے کیلئے روس میدان میں آگیا

ماسکو: روس نے فلسطین اسرائیل لڑائی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد کا مسودہ پیش کردیا۔
روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں مسودہ پیش کیا گیا۔
روس کی جانب سے پیش کیے گئے مسودے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی جائے، شہریوں پر تشدد اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں سمیت غزہ میں داخل
ایک صفحے پر مشتمل مسودے میں یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی اور شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں پمفلٹس پھینکے تھے جن میں لکھا تھا کہ اپنے گھر فوری چھوڑ دو اور غزہ کے جنوب میں چلے جاؤ۔