جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

‘صائم ایوب، میں آپ کیلئے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی’، پوسٹر وائرل

صائم

کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔

گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کرنے والے صائم ایوب نے ٹورنامنٹ میں اب تک لگاتار تین میچز میں نصف سینچریاں اسکور کیں اور وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بھی بن گئے ہیں۔

صائم کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز میں بھی موجود ہیں جس کا اندازہ حال ہی میں اسٹیڈیم میں بیٹھی خاتون کی وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیربیئن لیگ میں صائم ایوب کی لگاتار تیسری ففٹی، ٹاپ اسکورر بن گئے

خاتون نے پوسٹر پر لکھا تھا کہ ‘صائم ایوب، میں آپ کے لیے اپنے شوہر کو طلاق دے دوں گی’۔

وائرل پوسٹر پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں