جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کو فلم ناقد ‘کے آر کے’ کی کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی

سلمان

سپر اسٹار سلمان خان کی فلم کو سخت تنقید کا نشانہ بنانے والے کمال آر خان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کو کیرئیر تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں ناقد نے سلمان خان کو غنڈا کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لڑنے کی ہمت ہے تو خود سامنے آکر لڑو! کسی چیرکُٹ (چھوٹے) گلوکار کو آگے نہ کرو نہ ہی اس کے پیچھے چھپو۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی رادھے نے انکو آدھا کردیا

کمال آر خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں تمہارا فلمی کیرئیر ختم کر دوں گا، یہ تمہارا اختتام ہے۔

متعلقہ خبریں