مقبول خبریں
سعودی سفیر کی بنی گالہ آمد، عمران خان کو مبارکباد

عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی پر سعودی سفیر کی بی گالہ آمد ہوئی جس کے ساتھ انہوں نے سعودی حکومت کا خصوصی پیغام بھی دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے جس پر انہوں نے وزیراعظم بنے پر مبارکباد بھی دی اور سعودی حکومت کا خصوصی پیغام بھی دیا ہے۔
سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قوم سے پہلا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا، سعودی حکومت ان خیالات اور جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
عمران خان نے سعودی سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب ، برادر اسلامی ممالک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، پی ٹی آئی حکومت تعلقات کو ایک نئی جہت سےہم کنارکرےگی، ہماری خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو خاص مقام حاصل ہے۔
تحریک انصاف نے اس ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔