مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
ایس ای سی پی کی کمپنیوں کو دیا میربھاشا، مہمند ڈیم کیلئے عطیات دینے کی ہدایت

لاہور: ایس ای سی پی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے تمام کمپنیوں کو ہدایات جاری کردیں۔
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں سپریم کورٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان ڈیموں کی تعمیر نہ صرف آنے والے سالوں میں پانی کی ضرورت پوری کرے گی بلکہ اس طرح ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا جو کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی و فروغ کا باعث ہوں گی۔
سرکلر میں کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اس قومی معاملے میں سوشل کارپوریٹ ریسپانسی بلٹی کے تحت بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر ملک کو درپیش پانی کے بحران کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔