ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

سیکیورٹی فورسز کا ضلع ٹانک میں آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقہ میں ممکنہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top