پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

شازیہ مری کا عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد : شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ریاست عمران خان کی 2014 سے 2018 تک کی فارن فنڈنگ منظر عام پر لائے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ 2014 سے 2018 تک عمران خان کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں انتشار پھیلانے کیلئے عمران خان کی فنڈنگ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان ابھی بھی گوروں کی سوچ میں ہیں اور ان سے ڈرتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے کہا کہ پیسے کی طاقت پر عمران خان کی زبان لمبی ہوگئی ہے۔ شہباز گِل کا بیانیہ عمران خان کا بیانیہ ہے۔ عمران خان کے شر اور فتنے سے ادارے بھی محفوظ نہیں رہے۔ عمران خان خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top