مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
عابد باکسر نے شہبازشریف کو مشکل میں ڈال دیا
عابد حسین قریشی عرف باکسر کے شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر سنگین الزامات۔
سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر نے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اُن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے اور وہ مجھے مقابلے میں مروانا چاہتے تھے۔جبکہ اس منصوبے میں فواد حسن فواد اور حمزہ شہباز کو ٹاسک دیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کےانکاؤنٹر اسپشلسٹ عابد باکسر نے اپنی نئی ویڈیو میں شہباز شریف کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شریف برادران نے جھوٹے مقدمات میں نامزد کرکے انہیں جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
عابد باکسر نے بتایا کہ پنجاب میں جعلی مقابلوں کیلئے پولیس انسپکٹرز کو مجبور کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے عابد باکسر کو ستائیس جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔