ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

مسلم ممالک کیلئے فلسطین کی صورتحال پر خاموشی المیہ ہے: علامہ حسن ظفر نقوی

کراچی: علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کیلئے فلسطین کی صورتحال پر خاموشی المیہ ہے، عرب ممالک خود کو بچارہے ہیں اس جنگ میں نہ جائیں۔

مجلس وحدتِ مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنما علامہ حسن ظفر نقوی کا جی ٹی وی کے پروگرام ‘لائیو وِد مجاہد’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو تیل دینے والے ممالک سے کوئی امید نہیں، فلسطینی بچوں کی صدائیں عرش سے ٹکرارہی ہیں، شہید ہونا شکست نہیں، ظالم کے آگے سر جھکانا شکست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے غزہ میں مسجد پر حملہ کردیا، 50 نمازی شہید

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ ظلم کی ایک حد ہوتی ہے، یزیدیت کے سامنے سرینڈر نہیں کرنا ہے، اسلامی ممالک کے سربراہوں کا پردہ چاک ہوگیا ہے، پوری دنیا کی عوام ایک طرف ہیں، امریکا کے شہروں میں یہودی نکل کر کہہ رہے ہیں جو کچھ ہو رہا ہے ظلم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک مسلمانوں کو راستہ نہیں دے رہے، مسلم ممالک کے عوام تو لڑنے کیلئے تیار ہے، مسلم ممالک کیلئے فلسطین کی صورتحال پر خاموشی المیہ ہے، عرب ممالک خود کو بچارہے ہیں اس جنگ میں نہ جائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top