مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا، بحالی کا کام جاری ہے : احسن اقبال

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جنوبی علاقوں میں 30 سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں، بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا۔
نیشنل فلڈ رسپانس کو آرڈنیشن سینٹر کا پہلا اجلاس ہوا، جس کے بعد وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے کہا میڈیا بریفنگ میں کہا کہ : موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ 14جون سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا اور کافی دنوں تک چلتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے بدقسمتی سے بڑی تباہی ہوئی۔ 3 کروڑ 30 لاکھ لوگ متاثر ہوئے۔ امریکا میں کترینا طوفان آیا تو سپر پاور ملک بے بس ہوگیا۔ جاپان میں بھی جب سیلاب آیا تو وہ بھی بے بس ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی طیارہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا
ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے سندھ اور بلوچستان بہت متاثر ہوا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض علاقے بھی سیلاب سے متاثر ہوئے۔ رابطہ سڑکیں تباہ ہوئیں۔ شمال میں کم اور جنوبی علاقوں میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی علاقوں میں 30 سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکوں کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔ ڈیرہ غازی میں آبادی، فصلیں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا۔
چیئرمین این ایف آر سی سی کا کہنا تھا کہ 81 گرڈ اسٹیشنز میں 69 کو بحال کردیا گیا، 12 پر کام جاری ہے۔ 123 فیڈرز پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ چند دنوں میں بجلی کی ترسیل بحال ہوجائے گی۔
احسن اقبال نے مزید بتایا کہ متاثرہ 881 فیڈرز میں سے 758 فیڈرز کو بحال کیا گیا۔ 10 لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ہائی ویز انجینئرز اور دیگر اداروں نے 11 شاہراہیں بحال کردی ہیں۔