جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ حکومت شہریوں کے ساتھ مودی جیسا سلوک کررہی ہے :مصطفی کمال

مصطفی کمال

کراچی : ایم کیو رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جو کام مودی مسلمانوں کیساتھ کر رہا ہے وہی کام سندھ حکومت شہریوں کیساتھ کر رہی ہے، سندھ پر غاصب حکمرانوں نے تو کراچی کے شہریوں کو درست گننے سے ہی منع کردیا تھا۔

ایم کیوایم کے رہنماؤں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسندھ حکومت پر شدید تنقید کی ، پریس کانفرنس میں مصطفی کما ل نے کہا کہ ہمارے حصے کا پانی بیچا جارہا ہے، زمینوں پر قبضے کیے جارہے ہیں،ہم نے کراچی کا کیس وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ میں ہونے والی زیادتی کی راہ میں سب سے بڑی اور واحد رُکاوٹ ہے،ہم نے جال سازی کا پیچھا کرکے کراچی کے شہریوں کو مردم شماری میں بازیاب کر ایا،اگر مسائل کا حل چاہتے ہو تو ہمیں ووٹ دو۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ تعلیمی نظام ،کے فور اور بجلی چاہتے ہو تو ایم کیو ایم کو ووٹ دو،کراچی کے پاس اتنا کچھ ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑیگی،نگراں وزیر اعلیٰ کےلیے آج پہلی مشاورت ہوئی ہے،مراد علی شاہ نے کہا ہے لیڈرشپ سے مشاورت کے بعد نام دیں گے،جب پی پی کی طرف سے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے نام آئیں گے تو ہم بھی دے دیں گے۔

اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بھرتیاں توہین عدالت ہے ، فروغ نسسندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر بھرتیاں کی جارہی ہیں ، چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے امید ہے کہ وہ جانچ پڑتال کریں گے۔

فروغ نسیم نے کہا کہ پچھلی تاریخوں پر سندھ میں بھرتیاں ہونے جارہی تھیں ، سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو بھرتیوں سے روک دیا،بھرتیوں کے معاملے پر اینٹی کرپشن ، نیب اتھارٹیز کو بھی لکھ دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں