جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی: سراج الحق

سراج

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئے گا، آزمائے ہوئے لوگ اور پارٹیاں بہتری نہیں لا سکتیں، ملک پر مسلط ظالم جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار امریکا کے وفادار ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ روس پاکستان میں آجاتا تو حکمران اشرافیہ اس کے ٹینکوں پر بیٹھ جاتی، جنوبی پنجاب کا پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے، جنوبی پنجاب کاکسان پریشان ہے، خواتین مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک طبقہ امن و استحکام نہیں چاہتا، جو پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی دونوں میں ہیں : سراج الحق

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کراچی میں اکثریت حاصل کی، اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حکومت سندھ حالات کی ذمہ دار ہوگی۔

متعلقہ خبریں