ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

اسموگ: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا: وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

لاہور: وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے اسموگ کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، سیف سٹی کے تعاون سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔

ابراہیم حسن مراد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پنجاب کی سڑکوں پر نہیں چلنے دیا جائے گا، سیف سٹی اتھارٹی اور محکمہ ٹرانسپورٹ ملکر چالان گھروں میں بھجوائیں گے، چالان کے لیے سیف سٹی کے کیمروں سے مدد لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے باعث لاہور میں 4 دن عام تعطیل کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے مختلف مقامات پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بند کی جائیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top