مقبول خبریں
شمالی وزیرستان میں قافلے پر خودکش حملہ، چار فوجی جوان شہید

اسلام آباد : شمالی وزیرستان میں ہونے والے خودکش حملے میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار فوجی جوان شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : حمزہ شہباز کو فرار کرایا گیا، محرم کے بعد 25 مئی کا احتساب شروع ہو گا : فواد چوہدری
شہداء میں لانش نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر،سپاہی خرم شامل ہیں۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔