ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

سردیوں میں دار چینی کی چائے کےحیران کن فوائد

 

دار چینی کا استعمال پاکستان کے ہر گھر میں ہی ہوتا ہے،اس کا ذائقہ اور مہک پکوان کا ذائقہ دوبالا کرتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ مصالحہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

دارچینی کی چائے ایک ایسا مشروب ہے جس میں انسانی صحت کے لئے بے شمار فوائد ہیں ، یہ دل کی صحت کو بہتر بنانے، سوزش اور خون میں شکر کی سطح کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امریکن ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق اڑھائی گرام دار چینی میں ساڑھے چھ گرام کیلوریز، 2 گرام کاربو ہائیڈریٹس، آئرن، کیلشیم اور میگنیشیم بھی پایاجاتا ہے۔

دار چینی میں فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن اے، وٹامن بی اور وٹامن K کے ساتھ ساتھ کولین، ایلفا کیروٹین، بیٹا کیروٹین، لائیکو پین، اور لیوٹین جیسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

اس کےعلاوہ دار چینی فائبرسے بھی بھرپورہوتی ہے،یہ متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے بھرپور مصالحہ ہے۔

 

Health benefits of Cinnamon - The Power Spice

 

یہاں ہم آپ کو دارچینی کی چائے کےچند فوائد بتاتے چلے۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

دارچینی کی چائے میں بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں، جو فائدہ مند مرکبات ہیں اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کی وجہ سے ذیابیطس ، کینسر اور عارضہ قلب جیسی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔

 

سوزش کم کرنا اور دل کی صحت کے لیے فائدہ مند

مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں مرکبات سوزش کے نشانات کو کم کرسکتے ہیں. یہ بہت فائدہ مند ہے کیونکہ سوزش کو دل کی بیماری سمیت بہت سی دائمی بیماریوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے۔

 

بلڈ شوگر کو کم کرنے میں فائدہ مند

دارچینی خون میں شکرکی سطح کوکم کرکے طاقتور اینٹی ڈائیبیٹک اثرات فراہم کرسکتی ہے، یہ چیز انسولین کی طرح کام کرتی ہے اس کے باقائدہ استعمال سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

 

وزن کم کرنے میں فائدہ مند

دارچینی کی چائے کو اکثر وزن میں کمی میں مدد کے لیے پیش کیا جاتا ہے ، اور متعدد مطالعات نے دار چینی کے استعمال کو چربی گھٹانے سے منسلک کیا ہے۔

 

بیکٹیریا اور فنگس کا خاتمہ کرنے میں فائدہ مند

دارچینی میں کچھ طاقتور اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہیں ،مثال کے طور پر، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی میں اہم فعال جزو سینامالڈی ہائیڈ، مختلف بیکٹیریا او فنگس کی نشوونما کو روکتا ہے۔

 

جلد کو جواں رکھنے میں فائدہ مند

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کولاجن کو فروغ دے سکتی ہے جس سے جلد کی لچک اورنمی میں اضافہ ہوتا ہے۔

 

اینٹی کینسر میں فائدہ مند

تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ دار چینی کا عرق کچھ اقسام کے کینسر کو مارنے میں مدد کرسکتا ہے،یہ کینسر کے خلیات، بشمول جلد کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے میں معاون ہے۔

 

جلد کے لیے فائدہ مند

دارچینی کی چائے پینے کے حیرت انگیر فوائد انسانی جلد کے لیے بھی دیکھے گئے ہیں, اس سے چہرے کے داغ دھبے ختم ہوتے ہیں اورجلد شفاف ہوجاتی ہے۔

یہ پڑھیں : اخروٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top