پیر، 11-دسمبر،2023
پیر، 11-دسمبر،2023

کریڈٹ لینا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے: شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے، آپ کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کی ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی شرجیل انعام میمن کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کریڈٹ لینا مسلم لیگ ن کا پرانا وطیرہ ہے، آپ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے دعوے کرتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارا کسی ادارے سے کوئی جھگڑا نہیں : بلاول بھٹو

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پاکستان کو سی پیک کا تحفہ دیا، آپ کی مثال بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی وزراء نے 16ماہ کیا کارکردگی دکھائی؟۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top