مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
عسکری پارک میں جھولے کو حادثہ،بچی جانبحق ، 16 افراد ذخمی

کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب عسکری پارک میں گزشتہ شب جھولے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جھولا گرنے کی زور دار آواز سے پارک میں افراتفری مچ گئی۔ جھولے کے نیچے دبے افراد کو پارک میں موجود لوگوں نے اپنی مدد آپ نکالا اور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
حادثے کے کچھ دیر بعد ریسکیو عملہ اور رینجرز موقع پر پہنچے ۔اتوار ہونے کے باعث پارک میں غیر معمولی رش تھا جس کی وجہ سے ریسکیو عمل میں مشکلات پیش آئیں ۔
واضح رہے کہ اس پارک کو سندھ حکومت کے احکامات پر سیل کیا جاچکا ہے جبکہ دوسری جانب صوبے بھر میں موجود جھولے والے پارکوں کو تین روز کیلئے بند کیا جاچکا ہے۔