مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلالیا

وسطی افریقا کے ملک چاڈ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔
چاڈ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وسطی افریقی ملک نے غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کی وجہ سے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق چاڈ مشرق وسطیٰ کی صورتحال، خاص طور پر غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے، غزہ میں ایسی جنگ بندی کی جائے جو فلسطین کے مستحکم حل کی طرف جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں کام کرنے والے3ہزار فلسطینیوں کے ورک پرمٹ منسوخ
بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر چاڈ نے اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے اسرائیل سے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔