جمعرات، 30-نومبر،2023
جمعرات، 30-نومبر،2023

چین میں پھنسے پاکستانیوں کی پکار سن لی گئ

چین میں پھنسے مسافروں کی پریشانی میں کمی آنے لگی ہے، چین میں پھسے مسافروں کے طیارے کا پرزہ منگوا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کے طیارے کا خراب پرزہ پاکستان پہنچا دیا گیا ہے، اور وہ کسٹم کے مراحل میں ہے۔

پرزہ لگنے کے بعد نجی ایئرلائئن کا طیارہ ایئروردی ہوجائے گا،  جس کے بعد اسے آج رات پاکستانیوں کو لینے چین روانہ ہوجائے گی۔

دوسری جانب چین مین پاکستانی سفارتکار کے پہنچنے پر مسافروں نے احتجاج کیا، متعدد پاکستانی مسافروں کے ویزے بھی ختم ہوگئے، مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top