جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

18 رکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

وفاقی کابینہ

اسلام آباد : نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےنگراں وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

پہلے مرحلے میں نگراں کابینہ کے 18 ارکان نے آج وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

نگراں کابینہ میں جلیل عباس جیلانی وزیر خارجہ ،ڈاکٹر شمشاد اختر نگراں وزیر خزانہ ،احمد عرفان اسلم نگراں وزیر قانون ،ڈاکٹر ندیم جان نگراں وزیر صحت ہوں گے۔

حلف اٹھانے والوں میں احمد تارڑ نگراں وزیر مواصلات ،مرتضیٰ سولنگی نگراں وزیر اطلاعات ،سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ ،لیفٹیننٹ جنرل (ر )انورعلی حیدر وزیر دفاع ،انیق احمد نگراں وزیر مذہبی امور ہیں۔

وفاقی کابینہ میں جمال شاہ نگراں وزیر ثقافت اورمحمد سمیع بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا علان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں