مقبول خبریں
نگراں حکومت کودیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پرمذاکرات کےاختیارات حاصل

اسلام آباد:نگراں حکومت نےدیگر ممالک کیساتھ معاہدوں پرمذاکرات کے اختیارات حاصل کرلئے ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز تشکیل دے دی گئی اور ٹی او آرز بھی طے کرلئے گئے۔
وزیر خزانہ کو کابینہ کمیٹی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ٹی اوآرز میںدیگر ممالک کےساتھ حکومتی سطح پرمعاہدوں پرمذاکرات کمیٹی ،کمرشل ٹرانزیکشنز پرفوری عمل کیلئےضروری فیصلوں کا اختیار،جی ٹو جی معاہدوں کےلیے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل شامل ہیں۔
ٹی او آرز کے مطابق کابینہ کمیٹی کےفیصلوں کی منظوری وفاقی کابینہ سے لینا ہوگی، بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز میں وزیر تجارت اورصنعت پیداوار شامل ہونگےاور مواصلات،پاوراینڈ پیٹرولیم،قانون کے وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہونگے۔
یہ پڑھیں : نگراں وزیراعظم نے اسمگلنگ کی فوری روک تھام کے لئےہدایت کردی