مقبول خبریں
امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کرسکتا ہے،عام انتخابات 2024 کا ضابطہ اخلاق تیار

عام انتخابات 2024 کا ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا ہے۔
یہ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کے لیے تیار کیا گیا ہے جو الیکشن شیڈول کے ساتھ ہی جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تیار کیااور باقاعدہ سیاسی جماعتوں کی تجاویز کو بھی ضابطہ اخلاق میں شامل کیا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار پاکستان کی خودمختاری کے خلاف بات نہیں کریں گی، مہم کے دوران الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گے۔
ضابطہ اخلاق میں درج ہے کہ سیاسی جماعتیں، امیدوار کسی کو دستبرداری کیلئے تحائف، لالچ یا رشوت سے گریز کریں گی، سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5فیصد خواتین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گی۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایجنٹ کا متعلقہ حلقے کا ووٹر ہونا لازمی ہے، ، قومی اسمبلی نشست کا امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کرسکے گا۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکیں گے، کامیاب امیدوار انتخابات اخراجات کی تفصیلات آر او کو جمع کرائیں گے۔
یہ پڑھیں : الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا