ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

9مئی واقعے میں ملوث افراد کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے:یوسف رضا گیلانی

 

ملتان: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ 9مئی واقعے میں ملوث افراد کے مستقبل کا فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ضروری ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات کو سنبھالنا چاہتے ہیں،نئی حلقہ بندیوں سے بہت سے حلقے متاثر ہوئے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد اپنے منشور کا اعلان کرے گی،، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سیاسی استحکام کیلئے کوششیں کیں۔

یہ پڑھیں : ہر سیاستدان کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے: یوسف رضا گیلانی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top