مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
فیصلہ نا انصافی پر مبنی ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف کا کہناہے کہ حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں،عین انتخابات سے چند دن قبل آدھی رات کو اس قدر عجلت میں فیصلہ سنانا ہی ساری کہانی بیان کر رہا ہے۔
میاں شہباز شریف نےکہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں ہزاروں کیس مکمل ثبوتوں کے ساتھ زیر التوا ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کے مقدمات کے فیصلوں میں خاص تیزی دکھا ئی جا رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پہلے میاں نوازشریف مریم نواز کو انتخابات سے قبل سزا سنائی گئی اور اب حنیف عباسی کو سزا سنا دی گئی ہے۔