اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاف مزید سخت کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کو صاف شفاف بنانے کیلئے 18نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے ۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق انٹری اور ایگزٹ پولز کرانے اور میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی ہو گی۔
مزید نکات میںحلقےمیں کسی بھی قسم کے سروے کر انے سے روکنا،امیدواروں کی ذاتیات ،مذہب، برادری سے متعلق منفی مواد نشر کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔
ضابطہ اخلاق کے مزیدنکات کے مطابق نظریہ پاکستان کیخلاف خبریں نشر کرنے پر بھی پابندی ،عدلیہ ، ریاستی اداروں اور پاکستان کی خودمختاری سے متعلق منفی موادنشر کرنے اور سوشل میڈیا کے حوالے سے بھی نکات شامل ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کا دائرہ بڑھا نے کی وجہ ووٹر کی رائے متاثر ہونے سے بچانا ہے۔
‘