جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی مالیاتی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، اصلاحات کی اشد ضرورت ہے: انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس

نیو یارک: انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو روس یوکرین جنگ کی وجہ سے خوراک کی کمی کا سامنا ہے، دنیا کو یوکرین گندم اور خوراک کی اشد ضرورت ہے، افغانستان میں خواتین کے حقوق کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، افغان عوام طویل عرصے سے خانہ جنگی کا شکار رہے ہیں، افغان عوام کو عالمی مدد کی ضرورت ہے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہائش پذیر عوام امن چاہتے ہیں، فلسطین اسرائیل تنازع کا حل دو ملکی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، ہمیں مشترکہ ترقی کیلئے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، عالمی مالیاتی نظام بوسیدہ ہوچکا ہے، اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، غریب اور ترقی پذیر ملکوں کو مالی امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا تنازعات میں پھنسے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہے : سربراہ اقوام متحدہ

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیاں تبدیل ہورہی ہیں، موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کیلئے بڑا چیلنج بن کر سامنے آئی ہیں، عالمی حدت کے ہمارے ماحول پر تباہ کن اثرات مرتب رہے ہیں، ہمیں گرین ہاؤس گیسز کے اخراج کو کم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عملدرآمد سے ہی پائیدار امن ممکن ہے، عالمی امن کیلئے طاقت کے توازن کو درست کرنا ہوگا، ہمیں عالمی امن کو درپیش چیلنجز کا کثیر الجہتی حل تلاش کرنا ہوگا، ہمیں ماضی کی بڑی جنگوں اور غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں