جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حکومت نے عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی

بجٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بجٹ میں رقم مختص کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے بجٹ میں 42 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کردی، انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ اور ووٹنگ کیلئے 5 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 4 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے ہیں، انتخابی فہرستوں کی چھپائی کیلئے 27 کروڑ روہے سے زائد کی رقم مختص کیے گئے، ٹریننگ ونگ کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی رقم مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیا کوآرڈینیشن کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، انتخابی تیاریوں کیلئے بجٹ میں ایک ارب 2 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپٹما نے بجٹ میں مسابقتی نرخ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق پنجاب میں انتخابات کیلئے بجٹ میں 9 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی، سندھ میں انتخابات کیلئے 3 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کی تقم مختص کی گئی ہے، خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے بجٹ میں 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی گئی، جبکہ بلوچستان کے انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کیلئے 54 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی، حکومت کی جانب سے انتخابات کیلئے 47 ارب روپے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 5 ارب روپے پہلے ہی دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں