ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

حکومت کو تکلیف ہے کہ نواز شریف اپنے علاج کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی علاج کررہے ہیں : رانا ثناء اللہ

لاہور : رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے علاج کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی علاج کررہے ہیں، نواز شریف کی واپسی مسلم لیگ (ن)، عوام اور ملک کی سیاست کے لیئے بڑی خبر ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ہماری طرف سے کھلی چھٹی چیلینج ہے کہ وہ جو بھی کارروائی نواز شریف کو بیرون ملک سے واپس لانے کے لیئے کر سکتے ہیں، جو شوق سے کریں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب یہاں سے گئے، تو ان کی طبیعت واقعی میں خراب تھی اور ڈاکٹرز کے بورڈ نے ان کا باہر جانا تجویز کیا اور اس حوالے حکومت کے اپنے ذمہ داران کے بیانات موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ اپنی ہی بات کو غلط ثابت کررہا ہے، انہیں بوکھلاہٹ ہوجاتی ہے، جب نواز شریف کافی پیتے ہیں یا کہیں چہل قدمی کرتے ہیں، نواز شریف یہاں سے جاتے ہوئے بھی اپنے قدموں پر چل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی بیرون ملک روانگی دباؤ کے نتیجے میں ہوئی : فواد چوہدری

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف پہلے سے بہتر ہیں، نواز شریف اپنی مرضی، اپنی ٹائمنگ اور اپنا علاج مکمل ہونے کے بعد واپس آئیں۔ انہیں تکلیف اس بات سے ہے کہ وہ اپنے علاج کے ساتھ ساتھ حکومت کا بھی علاج کررہے ہیں۔

مسلم لیگ کے رہنماء نے کہا کہ ڈیل اگر ہوئی ہے تو کس کے ساتھ ہوئی ہے؟ حکومت تو ان کی ہی ہے، اجازت تو کابینہ نے اجازت دی ہے، کسی ایک بندے نے نہیں دی، تو کابینہ نے کس کے کہنے اور کس بنیاد پر اجازت دی؟

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت دی، اس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی بانڈ کی شرط کو ختم کردیا، نواز شریف نے اس سے پہلے ہی انکار کردیا تھا کہ علاج کے لیئے جانا چاہتا ہوں، مگر انہیں اس قسم کی گارنٹی نہیں دینے والا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلکل احمقانہ اور بوکھلاٹ کی سوچ ہے جو حکومت پھیلارہی ہے، جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ نواز شریف واپس آتے ہیں تو مسلم لیگ (ن)، عوام اور ملک کی سیاست کے لیئے بڑی خبر ہوگی۔ نواز شریف کو اس بار جو قوم کا اعتماد ملے اور پارٹی جو قوت ملے گی اس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں دی جاسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top