گوجرانوالہ: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
گوجرانوالہ کے ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی کو دونوں مقدمات سے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے پرویز الٰہی کو مقدمے سے بری کردیا تھا جس پر انہیں گوجرانوالہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پرویز الٰہی کے خلاف گوجرانوالہ تھانہ اینٹی کرپشن میں دو مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہا، تمام لوگ اپنی جگہ مضبوط رہیں: پرویز الہٰی
ان پر دونوں مقدمات میں گجرات میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکوں دوران کِک بیکس کے الزامات ہیں۔