جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

سونے

کراچی: پاکستان میں ڈالر اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ہے۔

10 گرام سونا 943 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 91 ہزار 101 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1903 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 51 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے پر فروخت ہوا۔

متعلقہ خبریں