جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارتی پائلٹ پرواز اڑانے سے کچھ دیر قبل اچانک چل بسا

بھارتی پائلٹ پرواز

بھارت میں پرواز اڑنے سے کچھ دیر قبل پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو کا ایک پائلٹ بورڈ گیٹ کے پاس بےہوش ہوکر گر پڑا اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بحق ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیگو کے کیپٹن نے ناگپور سے پونے کی فلائٹ کو آپریٹ کرنا تھا،کیپٹن نے پہلے ہی ایک روز قبل صبح 3 بجے سے 7 بجے تک کی فلائٹ آپریٹ کی تھی۔

تاہم 27 گھنٹے بعد اس نے اپنی اگلی فلائٹ کےلیے رپورٹ بھی کردیا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی۔

اس سلسلے میں ایئرانڈیگو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ناگپور میں آج اپنے پائلٹ کی موت پر بہت رنجیدہ ہیں، اس کی ناگپور ایئرپورٹ پر طبیعت خراب ہوئی، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، کمپنی ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں